Ik Panna Ishq Da Online Urdu Novel by Samina Kanwal Seyal. Rude Hero and Masoom Heroine Based, Cousin Based Urdu Novel downloadable in Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
یہ کیا کیا تم نے شازل ۔۔۔۔
میرے بال کاٹ دئیے ۔۔۔۔
وہ روتی ہوئی شازل کے روم میں انٹر ہوئی تھی اس کے بال جو کمر سے نیچے تک آتے تھے اسے اپنی امی کے بعد اگر کوئی عزیز تھا تو وہ اس کے بال تھے ۔۔۔
مگر شازل اور میرو کے درمیان ہونے والی جنگ اور اللہ واسطے کا بیر نے گھر میں ایک جنگ کا میدان بنایا ہوا تھا ۔۔
مگر اس میں شازل بے قصور تھا ۔۔۔
ان کے درمیان فساد کروانے والی کوئی تیسری ہستی تھی ۔۔
شازل جانتا تھا مگر میرو کا ہر بار کا شک شازل پہ جاتا اور وہ اس تیسری ہستی کا بھرم رکھتے ہوئے اس سے معافی مانگ لیتا وہ جتنا پروٹوکول میرو کو دیتا میرو کو اس سے دگنا بے عزت ہونا پڑتا اور وہ اب کوسوں دور بھاگنے لگی تھی شازل سے اور اس کے گھر سے
بچپن کی محرومیوں سے شروع ہو کر جوانی کی دہلیز تک اس کے اندر نرمی نام کی بھی کوئی چیز نہ بچی تھی ۔۔۔
وہ ہٹ دھرم خود سر بدلحاظ بے مروت اور منہ پھٹ بن کر ایک مرد کی طرح بولڈ ہو کر ابھری تھی ۔۔۔۔
*********
میرو کبھی محبت کر کے دیکھنا تمھارے دل کو سکون آ جائے گا ۔۔۔
یہ تھی اس کی بچپن کی دوست فاطمین۔ جس کا رواں رواں محبت میں گھلا ہوا اپنے گھر کی لاڈلی محبت کی دیوانی محبت کے پیچھے بھاگنے والی ایک جذباتی لڑکی ۔۔۔
دونوں زہین فطین خاموش طبع مگر مزاج میں زمین آسمان کا فرق ۔۔۔
ایک آگ کا گولا تو ایک برف کا گولا ۔۔۔
ایک بارود تو ایک پانی کا ابلتا چشمہ۔ ۔۔
ایک مرد کو معصوم ہستی ماننے والی تو ۔۔
ایک مرد کی دشمن ۔۔۔۔
کچھ بھی تو ان میں مشترکہ نہ تھا ۔۔۔۔
مگر دوستی اتنی بے مثال کہ ہر کوئی مثال دیتا ان کی دوستی کو داد دیتا ۔۔۔۔
مگر اصل آزمائش اب شروع ہونے کو ہے ۔۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق