Ruswa Howe Ishq Mein by Fariha Islam Novel Episode 04 Online Read on Novel Bank. Rude Hero Based Urdu Romantic Novel in Pdf.
ششش۔۔۔۔۔ کان کے قریب آواز پر اسکی سانسیں رکی تھیں
دل میں ہوں ارد شیر۔۔ اس کی سرگوشی پر اسکی آنکھیں حیرت سے کھلی تھی ارد کی گرفت ڈھیلی پڑتے ہی وہ جھٹکے سے مڑی تھی تھی۔۔
آپ۔۔۔اس کی جان لبوں پر آئی تھی مگر کھڑکی سے آتی روشنی ارد کے چہرے پر پڑی تو وہ جیسے شاکڈ ہوئی تھی
بے ترتیب داڑھی۔۔ آنکھوں کے گرد ہلکے،اسکی سرخ ہوئی آنکھوں کو دل اسکا دل کسی نے کچلا تھا
آپ یہاں؟؟؟
ہاں یہاں کیونکہ تم یونی نہیں آرہی۔۔۔
میری بہن کی شادی۔۔وہ ناچاہتے ہوئے بھی اسے صفائی دے رہی تھی
جانتا ہوں پریشان مت ہو۔۔اسنے دل کی بات کاٹی تھی۔۔
آپ یہاں کیوں آئے ہیں پلیز آپ جائیں یہاں سے کوئی آ جائے گا۔۔ باہر سے آتے شور پر وہ ایک دم خوفزدہ ہوئی تھی
چلے جاؤ گا بس ایک بار تمہیں ٹھیک سے دیکھ لو تو دل کو قرار آئے گا۔۔
اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھامے وہ بہکا تھا دل کی دھڑکنیں بڑھی تھیں
آئی لو یو دل۔۔۔۔ اس کے ماتھے سے ماتھا ٹکائے اس نے اپنے دل کی بات کہی تھی دل کو لگا وہ اگلا سانس نہیں لے پائے گی
پوری طاقت سے اس نے خود کو اس سے دور کیا تھا
اور یوں دھکا لگنے پر وہ ہوش میں آیا تھا
ائم سو سوری آئم سوری آئی ڈونٹ وانٹ ٹو ہرٹ یو۔۔۔
وہ جیسے خود سے تنگ ہوا تھا بے بس ہوا تھا
آپ جائیں پلیز ارد۔۔۔۔پلیز جائیں
اپنے نام کی پکار پر وہ گھبرائی تھی۔۔۔
مجھے ایک بار جواب دے دو کیا میری محبت قبول ہے تمہیں؟ وہ باضد ہوا تھا
ابھی آپ جائیں ارد پلیز ہم بعد میں بات کرتے نا۔۔۔ اپنے دل کے ہاتھوں بے بس وہ بس اسے یہاں سے بھیجنا چاہتی تھی مگر وہ اتنا ہی ضدی بنا کھڑا تھا
گڑیا کیا ہوا بیٹا ٹھیک ہو باہر آؤ۔۔۔ آفاق صاحب کی آواز پر اسکے اوسان خطا ہوئے تھے
پاپا میں آتی ہوں آپ پلیز لائٹ آن کروائیں نا۔۔۔ بمشکل خود کو سنبھالتی اس نے انہوں کہا تھا
آپ جائیں نا ارد پلیز۔۔۔
مجھے جواب چاہیے دل پلیز میں مر جاؤں گا۔۔
ارد۔۔ بےساختہ تڑپتے اس نے ارد کے ہونٹوں پر اپنا ہاتھ رکھا تھا۔۔۔۔۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق