Tujhe Chah Ky by Ayleen Novel Complete Pdf


Tujhe Chah Ky by Ayleen Online Urdu Novel Age Difference Based and Cousin Based Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

یہ کیا بیہودگی ہے تمہیں  شرم آنی چاہیئے کیا کالج یہی سب سیکھنے کےلئے جاتی ہو اسکی حرکت پر غصے سے آگ بگولا ہوتا وہ اِس پر دھاڑا اس کی دھاڑ پر خوفزدہ ہوتی وہ جو گھٹنوں کے بل بیٹھی تھی  فوراً اُٹھ کھڑی ہوئی آج سے پہلے اِسے کبھی اتنے غصے میں بھی تو  نہیں دیکھا تھا ہمیشہ پیار اور نرمی سے بات کرنے والا نرم مزاج کا مالک جس نے اس کی طرف کبھی غصے بھری نظر بھی نہ ڈالی تھی اُس کی دھاڑ پر لرز گئی پھر ہمت کرتی بول پڑی 

کون سی بیہودگی کسی سے اظہار کرنا کون سی بیہودگی ہے میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور مجھے پتہ ہے آپ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں بس اظہار کرنے میں ہچکچاتے  ہیں تو اس لئیے پہل میں نے کردی یہ کہتے ہی کچھ اسکے غصے اور کچھ شرم سے  سر جھکا گئی یہ جانے بغیر کے اس کے اس بے باک اظہار سے اس کے غصے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے  

غصے اور ضبط سے اسکا برا حال تھا آچانک اسکا  ہاتھ اٹھا اور اس کے چہرے پر نشان چھوڑ گیا اور وہ جو اس افتادہ کے لیے بلکل تیار نہیں تھی تھپڑ کی شدت سے دور جا گری سن اپنے گال پر ہاتھ رکھے  آنکھوں میں آنسو لئیے  اِسے دیکھنے لگی  اسے بلکل امید نہیں تھی اس کے اس پر  ہاتھ اٹھانے کی 

 مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ  میرے پیار نرمی میری توجہ کا یہ صلہ دوگی تم۔۔۔میں نے ہمیشہ تمہیں  اپنی چھوٹی بہن سمجھا تمہیں  اپنی چھوٹی بہن سمجھ کے اتنا پیار اتنی توجہ دی اور اس کا تم نے یہ مطلب لیا ہے نفرت ہو رہی ہے مجھےتم سے بہت بڑی غلطی کی میں نے بہت بڑی  مجھے  تمہیں  تمہاری اوقات میں ہی رکھنا چاہئیےتھا 

خیر میں تمہیں  بتا دو میں تم سے پیار نہیں کرتا صرف اپنی چھوٹی بہن سمجھتا ہو اور میں بہت جلد شادی کررہا ہو اس سے جسے میں پسند کرتا ہو اور محبت بھی وہ میری ہم عمر ہے اور میچور بھی  تمہاری طرح بے باک اور بے ہودہ نہیں 
یہ سب سوچنے اور کرنے سے پہلے ایک بار اپنی اور میری عمر ہی دیکھ لیتی میری نظروں میں تم آج گر گئی ہو نفرت ہو رہی ہے مجھے تم سے  اپنی شکل لے کر میرے سامنے مت آنا نہیں  تو میں بہت برا کر جائو گا کہتے ہی وہاں سے جانے لگا 
وہ جو بت بنی اپنے گال پر ہاتھ رکھے اس کےلہجے اور لفظوں کے وار سہتی زخمی ہو رہی تھی اسکے وہاں  سے جانے پر چیخ پڑی 
اور وہ جو دو قدم ہی چل پایا تھا اس کے چیخ کر بولنے پر  رکا آپ کی شادی آ گر ہوگی تو صرف مجھ سے سمجھے آپ  اس کی بات پر سر جھٹکتا وہاں نکلتا  چلا گیا۔۔۔۔۔ 


Or

Related Posts

إرسال تعليق