Rahat e Zindagi Novel by Ayesha Akhtar Part 1 Pdf Download


Rahat e Zindagi Online Urdu Novel by Ayesha Akhtar Part One. Uni Based, Friendship Based and Funny Urdu Novel in Pdf format Complete Posted on Novel Bank.

ایشل میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں آپ کو اپنا نام دینا چاہتا ہوں اور اسے سلسلے میں انہیں آپ کے گھر بھیجنا چاہتا ہوں۔
"ایشل آپ سن رہی ہیں میری بات۔"
اس کی لمبی خاموشی پر اذان کو تشویش ہوئی تبھی بولا۔
 آپ کی ہمت بھی کیسے ہوئی مجھ سے اس قسم کی بکواس کرنے کی۔ 
" ایشل آپ مجھے غلط مت سمجھے میں سچ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں میری نیت بالکل صاف ہے۔"
"آپ نے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے کہ میں آپ کی اس فضول بکواس پر یقین کر لو گی اور ہنسی خوشی آپ سے شادی کے لئے مان جاو گی تو یہ آپ کی بھول ہے مجھےان لڑکیوں جیسا ہرگز نہ سمجھئے گا جو آپ کی دولت کی چکا چوند سے متاثر ہو جائیں گی اور خود کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آپ کے سپرد کر دیں گی۔"
"شٹ اپ ایشل!! کتنا جان گئ ہیں آپ مجھے جو اس قدر فضول بکواس کر رہی ہیں میں نے کب آپ کے سامنے اپنی دولت پر گھمنڈ کیا ہے جو آپ مجھے پر اس قدر گھٹیا الزام لگا رہی ہیں۔"
"آپ کی ہمت بھی کیسے ہوئے مجھے سے اس انداز میں بات کرنے کی۔" 
ایشل کو اس کا انداز اور غصہ دلا گیا۔
"اپنا انداز اور لہجہ دیکھا تھا آپ نے کسی نے سچ ہی کہا ہے دوسرے کو کہنے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانک لینا چاہیے۔"
"اگر آپ نے مجھے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کی تو میں آپ کا وہ حال کرو گی کہ خود کو پہچان نہ سکے گے۔"
وہ اس کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی بولی اور کال کاٹنے لگی۔
"اذان جو اس کا ارادہ بھانپ گیا تھا فورا بولا۔
"کال کاٹنے سے پہلے میری ایک بات کان کھول کر سن لیں آپ، شادی تو میں آپ سے ہی کرو گا چاہئے اس کے لئے مجھے کسی بھی حد تک جانا پڑے جتنا چھپنا پے چھپ لیں آپ کی تمام راہیں میری طرف ہی آتی ہیں۔ رکھتا ہوں خدا حافظ۔"


Related Posts

إرسال تعليق