Jalbaab Season 2 by Ume Emaan Fatima Online Urdu Novel Last Episode Pdf Posted on Novel Bank.
وہ پول میں کودی اور تیرنا تو آتا نہیں تھا تو زور زور سے ہاتھ مارنے لگی۔۔
وجدان نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالا اور خود کے قریب کیا۔
کیا بات ہے آپ نے تو میرے لئے جان خطرے میں ڈال دی، مہروز نے ایک بار آپ کے سامنے ذکر بھی کیا تھا کہ میں ایک پروفیشنل سویمر ہوں، وہ آنکھ دبا کر بولا
وہ لب بھینچ کر اسے دیکھنے لگی۔
پھر اس نے گڑیا کی مانند اسے اپنی گود میں اٹھا لیا اور پول سے باہر آکر اسے زمین پر لٹا کر خود بھی اس کے ساتھ لیٹ گیا۔
بہت بدتمیز ہیں آپ،،؟ وہ چڑ کر بولی۔
بہت رومینٹک بھی ہوں، وہ مسکرا کر کہنی ٹکا کر اپنا سر اونچا کرتے ہوئے بولا۔۔
وہ لب بھینچ کر اسے دیکھنے لگی۔۔
پھر وہ اٹھ کر کھڑی ہو گئی اور کیچر میں مقید بال کھول کر پیچھے کو جھٹکے تو وجدان کے منہ پہ لگے۔۔
وجدان نے اپنی شرٹ اتار کر جھٹکی تو وہ حیرانگی سے مڑی اور اس کے اتنا قریب ہونے پہ گھبرا کر پلٹی اور پول میں گرنے ہی والی تھی کہ وجدان نے اس کے ہاتھ کو تھاما اور پھر اسے اپنی طرف کھینچا تو وہ کٹی پتنگ کی مانند اس کی طرف کھینچی چلی گئی۔
اور اس کے اتنا قریب ہونے پہ قرۃالعین کی دھڑکن تیز ہو گئی تھی۔
پھر وجدان نے اپنے لب اس کے ماتھے پہ رکھے اور اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔
وہ ساکت سی اس کے سینے کے ساتھ لگی۔
یہ، یہ کیا ہو رہا ہے،، موسی نے دھاڑ کر کہا تو وہ دونوں ہڑبڑا کر پیچھے ہٹے۔۔
میں تمہیں جان سے مار دوں گا، موسی اس پہ جھپٹا اور اس قدر زور سے اسے دھکیلا کہ اس کی کمر میں راڈ لگا تھا۔۔درد کی تیز لہر سے وہ نڈھال سا ہو کر زمین پہ بیٹھ گیا۔۔
موسی قرۃالعین کا ہاتھ تھام کر وہاں سے نکل گیا۔۔
💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓
حوریہ کچن سے لاؤنج کی طرف بڑھ رہی تھی کہ اس کی نظر وجدان پہ گئی جو کہ نڈھال سا سیڑھیاں چڑھ رہا تھا اور اس کی شرٹ سرخ ہو رہی تھی۔
حوریہ کا دل دھک سے رہ گیا۔
وہ تیزی سے اس کے پیچھے لپکی۔۔
وہ کمرے میں داخل ہوئی تو وہ نڈھال سا بیڈ پہ لیٹا تھا۔
وجدان بچے کیا ہوا،،؟
وہ پول سائیڈ پہ چوٹ لگ گئی میرے، وہ آہستہ سے بولا۔
کیسے،،،؟ وہ پریشان ہو کر پوچھنے لگی۔
وہ پاؤں پھسل گیا تھا، وہ لب بھینچ کر تکلیف ضبط کرتے ہوئے بولا۔۔
اللہ ، اللہ ، کیا کرتے ہیں آپ وجدان، دھیان سے چلنا تھا نا بچے۔
ٹھیک ہوں میں مما،،؟ وہ بامشکل مسکرا کر بولا۔
میں آتی ہوں، حوریہ نے کہا اور تیزی سے باہر نکل گئی۔
فہد پلیز فرسٹ ایڈ باکس لے آئیں، وہ تیزی سے لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے بولی۔
کیا ہوا اپیا،،،؟ فہد نے پوچھا۔۔
وہ وجدان پول سائیڈ پہ پھسل گیا تھا اس کی کمر میں بہت چوٹ آئی ہے، حوریہ کی بات پہ موسی چونک گیا اور قرۃالعین کا تو رنگ فق ہو گیا تھا، وہ ساکت جہاں تہاں بیٹھی رہ گئی تھی۔
پھر فہد نے اس کے بینڈیج کی اور جاثم سے پوچھ کر میڈیسن دینے کے بعد حوریہ باہر نکل آئی۔
اور کچن میں آکر کام کرنے لگی۔۔
کچھ دیر بعد قرۃالعین اندر داخل ہوئی اور بےچینی سے فریج کھول کر کھڑی ہو گئی۔
وہ ٹھیک ہے، حوریہ نے کہا تو وہ تیزی سے پلٹی۔۔
آپ، آپ کو کیسے پتا چلا کہ آپ سے یہ پوچھنے والی ہوں، وہ حیران ہوئی۔
بس ایسے ہی بتایا میں نے، کیونکہ آپ کی تو ناک کٹ جانی تھی نا پوچھنے سے، حوریہ نے کہا۔
وہ بناء کچھ بولے باہر نکل گئی۔
حوریہ کے چہرے پہ ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔
نیچے دئے ہوئے آنلائن آپشن سے پوری قسط پڑھیں۔
Online Reading
إرسال تعليق
إرسال تعليق