Jawala Online Urdu Novel by Ayesha Arain Social Fighter Girl Based Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
یہ دراصل معاشرے کی عکاسی ایک باغی لڑکی کی کہانی ہے جو بغاوت کرتی رسوا ہوجاتی ۔
********
ابا مجھے کالج میں داخلہ لینا ہے "وہ سر جھکائے منور صاحب سے گویا ہوئی ۔
میرے پاس پیسے نہیں ہیں "منور صاحب سنجیدگی سے بولے ۔
ابا میں ٹیوشن پڑھا کر فیس کے پیسے جمع کرلوں گی "آخری بار کی کوشش کرنے میں کیا ہرج تھا کل ویسے بھی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی ۔
پڑھ لکھ کر دماغ خراب کرنے سے بہتر ہے ان پیسوں سے اپنا جہیز اکھٹا کرلے تاکہ جلد سے جلد تیرے ہاتھ پیلے کردوں "وہ سمجھاتے ہوئے بولے
پر ابا "زحلے نے کچھ بولنا چاہا کہ ابا نے ہاتھ کا اشارہ کیا جس کا صاف مطلب تھا مزید کوئی بحث نہیں۔
********
محبت کی زنجیریں وقت پہ توڑ دینی چاہیے ورنہ ساری زندگی کا روگ بن کر آپکے پاؤں میں لپٹی رہتی ہے " وہ کچھ معاملوں میں بہت سفاک تھی۔
محبت کی زنجیریں میں خوشی خوشی پہننے کے لیے تیار ہوں "مقابل شاید ڈھیٹ تھا۔
کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔" وہ ہنسی اور ہنستی ہی چلی گئی
محبت میں حاصل کی تڑپ نہیں ہے لاحاصل بھی رہی تو چلے گی " وہ بے پرواہ سا بولا۔
تھک جاؤ گے " اسکے لہجے میں وارننگ تھی لیکن مقابل کو وہ وارننگ بھی راحت بخش گئی ۔
تھک گیا تب بھی محبت کو نہیں کوسوں گا وہ جانتا تھا وہ کیا سننا چاہتی ہے۔
Or
إرسال تعليق
إرسال تعليق