Turbat e Dil Novel by Mannat Shah Posted on Novel Bank 1 t0 10 episodes in Pdf. Adventure, Thrill and Friendship Based Online Urdu Novel.
بیڈ پر دائیں سائیڈ کروٹ لیے وہ بے اختیار ہوئی آنسو بہا رہی تھی۔۔۔۔نا قسمت پر اختیار تھا نہ آنسوؤں پر۔۔۔۔
یہ قسمت کی ستم ظریفی تھی یا کچھ اور دل کے پھپھولے جل کر خاک ہوتے اور پھر دہکنے لگتے۔۔۔۔۔اور اس پر ستم ظریفی کے اس کا وجود اس کمرے میں موجود تھا جس میں اس نے نا آنے کی قسم کھا رکھی۔۔۔۔
دل کی تکرار کی جیت ہوئی تھی اور ذہنی تکرار کی مات۔۔۔۔ شدت سے آنکھیں بند کیے وہ دل میں اپنے وجود کو حرکت نا دینے کی قسم کھا رہی تھی۔۔۔ جیسے اس کے ذہن میں بچپن کی کہانی چل رہی ہو۔۔۔۔
جب شیر مردہ وجود کو سونگھ کر چلے جاتا ہے۔۔۔ اور اس آدمی کی جان بچ جاتی ہے۔۔۔وہ سوچ رہی تھی اس کی بھی جان بچ جائے گی۔۔۔۔۔
مگر اس وقت وہ کسی جنگل میں نہیں سرخ گلابوں سے سجی سیج پر کروٹ کے بل لیٹی تھی۔۔۔۔ جس کے پھول اس نے خود نوچ کر تہس نہس کیے تھے۔۔۔۔۔ اور وہ جس کے کمرے میں موجود تھی وہ شیروں کا باپ تھا۔۔۔ کم عقلی اور اپنے حق سے دستبرداری اس نے سیکھی ہی نہیں تھی۔۔۔۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے دس اقساط پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کریں۔
منت شاہ کے مکمل ناولز
إرسال تعليق
إرسال تعليق