Zindagi Rangon Se Pary by Husny Kanwal Novel Complete Pdf Download


Zindagi Rangon Se Pary Novel by Husny Kanwal Posted on Novel Bank. 

وہ نہایت حسین و جمیل نقش و نگار کی مالکن تھی۔۔ بس ستم یہ تھا کہ کسی کو نظر نہیں آتے تھے۔۔ کیونکہ رنگ کالا تھا "کلو "جیسا تذلیل آمیز لفظ ہر وقت لوگوں کے منہ پر رہتا تھا اس کے لیے۔۔لوگوں کی نگاہوں کی حقارت نے اس کے ننھے سے دل پر بڑے گہرے زخم ڈھائے تھے ۔۔خاموشی کا زیور ہر وقت اپنے ساتھ لئے ہاتھ میں پھرتی تھی۔۔صلاۃ و صوم کی پابند اور بلا کی صابر ۔۔اس کی واحد قریبی دوست اس کی ڈائری تھی ۔۔جس سے دل کی باتیں کرنا بچپن کی عادت تھی اسے لگنے لگا تھا کہ ہر کوئی صرف باہر کی خوبصورتی کو سلام کرتا ہے۔۔۔ اندرونی سیرت چاہے کتنی ہی حسین کیوں نہ ہو کوئی پرواہ نہیں کرتا۔۔ سب کی نگاہوں کو سفید رنگ بھاتا ہے فقط۔۔ اور یہی سوچ اسے ہر وقت رنج و غم و فکر میں رکھتی۔۔
 مگر اس کی اندھیری زندگی میں اچانک اجالا بن کر نمودار ہوا وہ۔۔۔۔ مانو جوہری تھا ہیرے کی پرکھ کر گیا۔۔اس نے رنگ نہیں اصل رائما کو دیکھا۔۔(رائما) جس لڑکی کی یہ کہانی ہے۔۔ رائما کی خوبصورت سیرت پر دل ہار بیٹھا وہ جبکہ خود برف کی مانند سفید تھا۔۔ چارم ایسا کہ جو دیکھے دیکھتا رہ جائے۔۔ معاشرے کی ذرا پروا نہ کی اس نے۔۔ ہاتھ پکڑ سب کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا۔اسی نے رائما کی شخصیت میں خود اعتمادی پیدا کی۔ جسے پانے کے بعد اس نے اندھیروں سے اجالے کا سفر کیا۔۔ نیچے دئے ہوئے لنک سے حسنِ کنول کا یہ خوبصورت ناول مکمل ڈاونلوڈ کریں۔

Related Posts

إرسال تعليق